ابنا: علاء الدین بروجردی نے کہا کہ جنیوا میں ایران کی ایٹمی مذاکرات کار ٹیم کا کام بہت سخت تھا کیونکہ اس بات میں کوئی شبہ نہیں ہے کہ ایٹمی مذاکرات ایک وسیع جنگی میدان تھا۔ انہوں نے اس کے بعد ہونے والے ایٹمی مذاکرات کی کامیابی کے لئے ہماہنگی اور اتحاد کو ضروری بتایا۔علاء الدین بروجردی نے ملت ایران کے تمام دشمنوں کو خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ تمام ایرانی عوام کا ایک ہی مطالبہ ہے اور وہ قانونی ایٹمی حقوق کی حفاظت ہے۔...../169
27 نومبر 2013 - 20:30
News ID: 484161
ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف پابندیوں کی دیوار میں دراڑ پڑ گئی ہے اور پابندیوں کے ختم ہونے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔